اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کل، سکیورٹی کے پختہ انتظامات

آئندہ لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل خیال کئے جانے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور دوپہر بعد یہ صاف ہو جائے گا کہ عوام بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس میں سے کس کے ساتھ ہے۔

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کل صبح آٹھ بجے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگی۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی اور میزورم میں کانگریس برسراقتدارہے۔

راجستھان اور تلنگانہ میں سب سے آخر ی مرحلے میں گزشتہ جمعہ کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ تین ریاستوں میں اس سے پہلے ہی الیکشن کرا لئے گئے تھے۔ بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، محترمہ وسندھراراجے سندھیا اور ڈاکٹر رمن سنگھ کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ تلنگانہ میں کے چندر شیکھر راؤ نگراں وزیراعلی ہیں جبکہ میزورم کی باگ ڈور مسٹر ایل للتھنهولا کے ہاتھوں میں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close