تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

پانچویں ونڈے میں انڈیا کی شاندار جیت، محمد سمیع بنے مین آف دی سیریز

مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹي رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1۔4 سے اپنے نام کرلی۔

کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 10 ویں اوور تک اپنے چار وکٹ صرف 18 رن پر گنوا دیئے۔ روہت دو، شکھر دھون چھ، شبھمن گل سات اور مہندر سنگھ دھونی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ٹیم نے صرف 92 رن پر اپنے چار اہم وکٹ گنوا دیئے تھے اور ہندوستان نے خراب شروعات کے بعد 49.5 اوور میں 252 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا. لیکن دوسری طرف میزبان ٹیم بھی کوئی خاص کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 44.1 اوور میں 217 رن پر سمٹ گئی

جانکاری بتا دیں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایشیا سے باہر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں پہلی مرتبہ 4-1 سے سیریز جیتی ہے۔ ایشیا سے باہر ہندوستان کنیڈا سے 4-1سے سیریز جیت چکا ہے لیکن وہ ٹیسٹ نہیں کھیلتا۔ 1997 میں ہندوستان نے پاکستان کو اسی فرق سے ہرایا تھا۔ ٹیم انڈیا نے کل پانچویں مرتبہ بیرون ملک میں سیریز اس فرق سے جیتی ہے۔

اس میچ میں 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے امباتی رائیڈو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا. وہیں اس سیریز میں کل 9 وکٹ لینے والے تیز گیند باز محمد سمیع کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close