اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پارلیمانی انتخابات: سری نگر پارلیمانی حلقہ کیلئے 12 امیدوار میدان میں، ایک کی نامزدگی رد

سری نگر پارلیمانی حلقے کے ریٹریننگ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بدھ کے روز اس حلقہ کے لئے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور اس دوران ایک امید وار کی نامزدگی رد کی گئی اور 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے امید وار عابد حسین انصاری کے کاغذات نامزدگی رد کئے گئے ہیں۔ جو امید وار چناﺅ میدان رہ گئے ہیں اُن میں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، بی جے پی کے شیخ خالد جہانگیر، راشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے نذیر احمد لون، جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے عرفان رضا انصاری، جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی کے عبدالرشید گنائی، شیو سینا کے عبدالخالق بٹ، جے اینڈ کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے آغاسید محسن، مانو ادھیکار نیشنل پارٹی کے نذیر احمد صوفی ، جنتا دل یونائٹیڈ کے شوکت حسین خان کے علاوہ آزاد اُمید وار عبدالرشید بانڈے ، بلا ل سلطان اور سجاد احمد ڈار شامل ہیں۔

امید وار 29 مارچ 2019ء کو 3 بجے تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ اس حلقے کے لئے پولنگ 18 اپریل کو ہوگی اور ووٹنگ کے اوقات صبح 7بجے سے شام 6بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close