Khabar Mantra
اترپردیش

جوہریونیورسٹی اور مدرسہ عالیہ سے چوری ہونے والی ہزاروں کتابیں برآمد

رام پور:16جولائی کو قماربازی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا جس میںتین لوگ سالم، انوار اورثاقب تب سے ہی فرارچل رہے تھے۔باقرخاں نے تحریردی تھی کہ بلدیہ میں صفائی کے لئے مہنگی مشینیں خریدی گئی تھیں۔
شہرچیرمین کی ملی بھگت سے اعظم خان ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور اس کے دوستوں کے ساتھ مل کر جوہر یونیورسٹی میں مشینیں پہنچائی گئیںتھےں ۔جب حکومت بدلی تو انہوں نے اس مشین کو کاٹ کر زمین میںدفنادیاتھا۔اس پر مقدمہ بھی لکھا گیاتھا جب سالم اور انوار سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایاکہ یہ یونیورسٹی میں ہی ہے اور ہم چل کر بتا سکتے ہیں کہ کہاں ہے یہ مشینیںبہت ہی قیمتی ہےں۔اس دوران مدرسہ عالیہ کے پرنسپل سے بات چیت کی گئی توانہوںنے بتایا کہ جن پر الزام ہے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ مدرسہ عالیہ کی کتابیں کہاں ہیں؟انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2016 میں مدرسہ عالیہ اورینٹل کالج کے مدرسے سے 10 ہزار 633 کتابیں چوری ہوئیںہیں۔ اس سلسلے میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں 7 ملزمان جیل گئے اور 25 سو کتابیں برآمد ہوئیںتھیںباقی جو 6 سے 7 ہزار کتابیں ہیںانہیں کہیں دفن کیا گیا یہ جوہر یونیورسٹی کے کیمپس میں ہوا ہے اور اگر ملزمان انوار اور سالم سے پوچھ گچھ کریں تو وہ بتا سکتے ہیں کہ بقیہ کتابیںکہاںہیں؟معلومات کے بعد بتایاکہ یونیورسٹی میں کتابیں دفن ہیں ۔جوہریونیورسٹی کے لفٹ کا کمرہ کے نیچے سے ان تمام کتابوںکو برآمدکیا گیا ہے۔
خبرلکھے جانے تک ری کوری کا کام جاری ہے اور اس میں وقت لگے گا کیونکہ وہاں ہزاروں کتابیں موجود ہیںاورلے جانے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ کل پی سی آر کے لئے آج واپس اپلائی کیا جا رہا ہے کیونکہ اور بھی بہت کچھ ہے ،کچھ انکوائری زیر التوائ ہے کیونکہ ان کا فرنیچر بتایا گیا تھااور مدرسہ عالیہ کا بہت سا سامان غائب تھا اس لئے دوبارہ پی سی آر کے لئے درخواست دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جو اس میں ملوث تھے کیونکہ انتظامیہ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہ کتابیں کس کی مدد سے چوری کی گئیں۔ یہاں دبانے کے بعد اس لئے 15 گھنٹے کا ریمانڈ لیاگیاتھا۔اب آج دوبارہ تھانہ گنج کے لئے 8گھنٹے کاریمانڈمنظورہوگیاہے۔
ایڈیشنل ایس پی نے بتایاکہ کچھ لوگوں کا ویڈیو جواکھیلتے ہوئے برآمد ہوا تھاجس کی جانچ کے دوران پولیس نے انوار اور سالم کو گرفتارکیاتھا۔ جنہوںنے پوچھ گچھ کے دوران بڑے معاملوں کاخلاصہ کیاہے۔ انہوںنے بتایاتھاکہ جوہریونیورسٹی کی زمین کے نیچے نگرپالیکاپریشدکی صفائی مشینںاور ممدرسہ عالیہ کی بیش قیمت کتابوںکاذخیرہ بھی موجودہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close