تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سراج کے والد کا انتقال

نئی دہلی، (یو این آئی)
ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز محمد سراج کے والد کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا۔ سراج ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کھیلی جانے والی آسٹریلیائی سیریز کے لئے سڈنی میں ہیں۔ سراج آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلتے ہیں اور ان کی ٹیم نے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بنگلور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تعزیت محمد سراج اور ان کے کنبے کے ساتھ ہے۔ بنگلور کی ٹیم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔ آپ مضبوط رہیں۔ آئی پی ایل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیائی دورے کے لئے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے والے محمد سراج کے والد محمد غوث کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سراج کو کرکٹر بنانے میں ان کے والد نے اپنی زندگی میں سخت محنت کرکے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔

حیدرآباد میں پیدا ہوئے تیزگیندباز سراج نے حال ہیں آئی پی ایل 13 میں بنگلور کے لئے نو میچ کھیلے جس میں انہوں نے 8.68 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے سراج نے اپنے والد کو سب بڑا سہارا بتاتے ہوئے کہا ’میرے والد کی ہمیشہ سے ہی یہ خواہش تھی کہ وہ ملک کا نام روشن کریں اور وہ میں ضرور کروں گا۔ یہ میرے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا سب بڑا سہارا کھو دیا ہے۔

سڈنی میں ہونے کی وجہ سے کوارنٹائن ضابطے کی وجہ سے محمدسراج اپنے والد کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ وہ ٹیم انڈیا کے ساتھ اس وقت سڈنی میں 14 دن کی کوارنٹائن مدت کو پورا کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین اس سیریز کی شروعات 27 نومبر سے سڈنی میں ون ڈے میچ کے ساتھ ہوگی۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close