اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ٹیم انڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے

آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار پر ایک نیوز چینل کے ٹویٹ کہ ٹیم انڈیا کی ہار کا ذمہ دار کون ہے، کے رد عمل میں جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ٹیم اں ڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے۔


نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیوز چینل کے متذکرہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘تم نہرو کو بھول گئے، ابھی ٹیم انڈیا کی گاڑی میدان میں ہی ہے کہ آپ نے میچ ہارنے کے لئے قصوروار کی تلاش شروع کی، وہ اجتماعی طور پر میچ جیتتے بھی ہیں اور اسی طرح ہار بھی جاتے ہیں ‘۔


پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مذکورہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا:’ٹیم اں ڈیا نے اس عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ایک میچ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور کھلاڑیوں کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے، ہمیں میچ جیتنے پر جشن منانا اور شکست کو بھی بخوشی تسلیم کرنا سیکھ لینا چاہئے۔ خیر شکست کی ذمہ داری نہر کے سر نہ تھوپی جائے ‘۔

دوسری طرف یہ سوال سوشل میڈیا پر لوگ ایسے پوچھ رہے ہیں جیسے جواب جان کر ذمہ دار شخص کو سزا دی جائے گی۔ جواب بھی لوگ عجیب عجیب دے رہے ہیں۔ سب سے دلچسپ تو وہ جواب ہے جس میں لوگ ’جواہر لال نہرو‘ کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ لوگ ہندوستان کی شکست کا اسی طرح مذاق اڑائیں گے ہی جب کھیل میں بھی سیاست کو داخل کیا جائے گا، یا پھر سیاستداں کھیل کے نتائج پر بھی اپنی سیاسی روٹی سینکنا شروع کر دیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close