Khabar Mantra
اترپردیش

الگ ریاست کی تشکیل کےلئے موٹر سائیکل ریلی

پچھم پردیش کے قیام تک جاری رہے گی تحریک: حافظ مرتضیٰ تیاگی

دیوبند:پچھم پردیش مکتی مورچہ اور بھارتیہ کسان یونین ورما گروپ کے زیر اہمتام جی ٹی روڑ پر واقع سرکاری گیسٹ ہاؤ س سے مورچہ کے قومی نائب صدر وریندر چودھری ،قومی صلاح کار ،حافظ مرتضی تیاگی ،ریاستی جنرک سکریٹری ،عاصم ملک اور محمد وسیم کی قیادت میں پرتھک پچھم پردیش کے قیام کے لئے موٹر سائیکل ریلی مظفر نگر چنگی ،سبھاش چوک،ریلوے اسٹیشن ،ایم بی ٹی چوک ،مین بازارسے ہوتی ہوئی ایس ڈی ایم دفتر پہنچی۔
جہاں پر مورچہ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پچھم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صلاح کار حافظ مرتضی تیاگی نے کہا کہ مغربی اترپردیش کی 8کروڑ عوام کی ترقی کے لئے ریاست اترپردیش کو چار حصوں میں تقسیم کرکے پرتھک پچھم پردیش کا قیام وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے اب لڑائی تیز کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے مغربی اترپردیش میں بڑی تحریک کی تیاگی شروع ہوچکی ہے ۔مورچہ کے قومی نائب صدر وریندر چودھری نے کہا کہ روز گار ،تعلیم ،میڈیکل میں سدھار اور سبھی ترقیاتی کاموں کے لئے ریاست اترپردیش کو چار حصوں میں تقسیم کرکے پرتھک پچھم پردیش کا قیام ضروری ہے اور جسے ہم لیکر رہیں گے چاہے ہمیں اس میں اپنی قربانیاں ہی کیوں نہ دینی پڑے ۔مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری عاصم ملک نے کہا کہ اترپردیش ملک ہی نہیں دنیا کی سب سے بڑی ریاست ہے ۔دنیا کے صرف چار ملک اس سے بڑے ہیں باقی 195ملک اس سے چھوٹے ہیں اسلئے اترپردیش کی تقسیم ضروری ہے ۔مورچہ کے ریاستی سکریٹری محمد وسیم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جب مغربی اترپردیش کی 8کروڑ عوام کو ذاتی برادری اور مذہب سے اوپر اٹھ کر اپنا پرتھک پچھم پردیش بنانا ہوگا اور اس کے لئے ہم گاؤں گاؤں شہر شہر جاکر لڑائی لڑیں گے اور اسے جلد ہی عوامی تحریک بنائیں گے جب تک پچھم پردیش کا قیام نہیں ہوگا اس وقت تک پچھم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ و رما کی قیادت میں ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔چودھری رشی پال گوجر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس لڑائی کو مزید آگے بڑھایا جائے چاہے اس کے لئے ہمیںقر بانیاں دینی پڑیں ۔سردار گروندر سنگھ بنٹی نے کہا کہ جب ہمارا پرتھک پچھم پردیش بنے گا تبھی یہاں پر تعلیم اور میڈیکل کی بین الاقوامی سطح کی سہولیات مل سکیں گی جس کے لئے نوجوان طبقہ کو آگے آنا ہوگا ۔ریلی کے دوران پچھم پردیش کے قیام کے لئے نعرے بازی بھی کی گئی ۔
واضح ہوکہ موٹر سائیکل ریلی کو مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما نے جھنڈی دکھا کر روانہ کی ۔اس دوران حافظ مرتضی تیاگی نے 14ستمبر کو کمشنری دفتر سہارنپور میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل کی ۔اس موقع پر واجد پردھان ،ارون ملک ،راج کرن چودھری ،ابھیشیک،محمد فیضان ، حاجی بدھو حسن، شہباز ،محبوب حسن،محمد یاسین ،محمد موسی،محمد ندیم،محمد مونس،محمد مفید عالم،محمد احتشام، چودھری موہن سنگھ،وپن چودھری وغیرہ موجود رہے ۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close