بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

ٹرین کے ایک کوچ میں پھر آتش زدگی

بہار میں مشرق وسطی ریلوے کے سمستی پور ریل ڈویژن میں دربھنگہ اسٹیشن کے واشنگ شیڈ میں کھڑے ایک کوچ (ڈبے) میں آج آگ لگ جانے سے کروڑوں روپے مالیت کی املاک جل کر راکھ ہو گئی۔ کمرشل مینیجر سمستی پور ریل ڈویژن وریندر کمار نے آج یہاں ’يونيوارتا‘ کو بتایا کہ واشنگ کے انتظار میں ہولڈنگ لائین پر کھڑے ایک کوچ میں آگ لگ گئی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو مطلع کرنے کے بعد موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی چار ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی تقریبا ایک گھنٹے سے کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ریلوے سکیورٹی فورس کے انچارج جواہر لال، دربھنگہ جنکشن کے ڈائریکٹر بلرام سمیت ریلوے کے کئی افسران موقع پر پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ آگ سے نمٹنے کے لئے دربھنگہ جنکشن پرر یلوے کا اپنا کوئی انتظام نہیں ہے وہیں دربھنگہ شہری علاقے میں واقع فائر بریگیڈ دفتر کے پاس بڑی گاڑیاں خراب پڑی ہے۔

400 گیلن صلاحیت والی چھوٹی چھوٹی گاڑیوں ہیں، جس سے آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج بھی تین چھوٹی گاڑیوں سے ٹرین کے ڈبے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 4 ستمبر 2019 کی رات بھی صاف ستھرائی اور دھلائی کے لئے واشنگ شیڈ میں لائی جا رہی بہار سمپرک کرانتی ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی تھی، جس سے کوچ پوری طرح جل کر راکھ ہو گیا تھا۔

دوسری طرف اس حادثے کو لے کا کئی طرح کے سوال بھی کئے جا رہے ہیں، لیکن اس بارے میں سمستی پور کے ڈویژن منیجر اشوک مہیشوری نے آج بتایا ہے کہ وسطی ریلوے کے سمستی پور ریل ڈویژن کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں کھڑے ریل ڈبوں میں آگ لگنے کے واقعہ میں شرارتی عناصر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہاں ریل ڈویژن ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا ہے کہ گزشتہ چار ستمبر کی رات دربھنگہ اسٹیشن کے یارڈ میں کھڑی بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین کے سلیپر کوچ ڈبلیو یو جی سی این 0520/ سی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ڈویژن ریل منیجر نے بتایا کہ جانچ کمیٹی نے ڈبے کے دروازے کو بند پایا جبکہ اس کے ایمرجنسی کھڑکی کھلی ہوئی پائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ٓج بھی اس یارڈ کے ایک ڈبے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کو ریل انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کے لئے اے ڈی آر ایم ایس آر مینا اور ڈویژن سلامتی بیورو انشومان ترپاٹھی سمیت دیگر سینئر اہلکاروں کو بھیجا گیا ہے۔ افسران کی یہ ٹیم دربھنگہ کے پولس اور انتظامیہ کے سینئر افسران سے مل کر گزشتہ تین دنوں کے اندر دو ڈبوں میں لگی آگ کے واقعہ پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close