آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ٹرمپ کا شمالی کوریا سے تمام جوہری ہتھیار امریکہ کے حوالہ کرنے کا مطالبہ

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ سے ملاقات میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار امریکہ کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ہنوئی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ہونے والی ملاقات میں ایک چٹ دی جس میں انگریزی اور کورین زبان میں جوہری ہتھیار امریکہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ تحریر تھا۔

رائٹر نے امریکی صدر کی خواہش پر مبنی کاغذی ہدایت نامہ دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک صفحہ پر مشتمل تحریر میں دو زبانوں میں شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیار، پٹرول بم اور میزائل وغیرہ امریکہ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ امریکی صدر نے شمالی کوریا پر واضح کیا کہ ’جوہری ہتھیار تلف‘ کرنے سے مراد دراصل ان خطرناک ہتھیاروں کی امریکہ منتقلی ہے۔ اس سے قبل ہر بار شمالی کوریا کو جوہری تنصیبات کو تلف کرنے کی ہدایت کی جاتی رہی ہے اور گزشتہ برس سنگاپور میں طے پانے والے معاہدے میں بھی یہی شق شامل تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ویت نام کے شہر ہنوئی میں 28 فروری کو ملاقات ہوئی تھی جو کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی تھی اور اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close