آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ٹرمپ نے خاشقجی کے قتل کو فراموش کرکے سعودی کو سراہا

اقوام متحدہ کے ذریعہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے کالم لکھنے والے جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ فیڈرل بیورآف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)سے کرائے جانے کی درخواست کے بیچ امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے خاشقجی کے مسئلہ کو فراموش کرتے ہوئے سعودی عرب کی تعریف کی ہے اور اسکے ساتھ تجارت کو اہمیت دی ہے۔

اقوام متحدہ نے سنیچر کو ایک رپورٹ جاری کرکے کہا تھا کہ کس طرح سے خاشقجی کا قتل کرنے والی سعودی عرب کی ایک ٹیم نے انکے قتل سے پہلے انھیں‘قربانی کا بکرا ’بتایاتھا۔ اقوام متحدہ نے ایف بی آئی سے خاشقجی کے قتل کی جانچ کرائے جانے کی درخواست کی۔ دریں اثنا مسٹر ٹرمپ نے اتوار کو ایک نیوز چینل سے کہاکہ خاشقجی کے قتل کے معاملہ اچھی طرح جانچ ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہاکہ سعودی عرب،امریکہ کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔انھوں نے کہا،“ سعودی عرب ایک مقررہ ووقت میں 400سے 450عرب ڈالر تجارت پر خرچ کرتاہے۔ اس کے پاس پیسے ہیں، نوکریاں ہیں اور وہ ہتھیار پر پیسے خرچ کرتا ہے۔ میں اس کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بے وقوفی نہیں کرسکتا۔ اگر وہ امریکہ کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا تو کیا کرے گا؟ وہ روس یا چین کے پاس جائے گا اور انکے ساتھ تجارت کرے گا۔

”اس قبل مسٹر ٹرمپ نے ایران کے ذریعہ جمعرات کو امریکہ کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرائے جانے کے واقعہ کے بعد کہاتھا،“ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایران کے ساتھ جنگ کرنی پڑی تو ایسی تباہی ہوگی جسے دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔”

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close