آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ٹرمپ شام سے امریکی فوج ہٹانے کا فیصلہ نہیں بدلیں گے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے چیف ایکزی کیٹیو مک ملوانے نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر دفاع جم میٹس اور دیگر اعلی عہدیداروں کے استعفے کے باوجود امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شام سے امریکی فوج نہیں ہٹائیں گے۔

مسٹر ملوانے نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ صدر نے کافی پہلے کہہ دیا تھا کہ وہ شام میں ہمیشہ کے لئے نہیں رہیں گے۔ اب آپ دو سال کے کام کے آخری نتائج دیکھ رہے ہیں۔ اس طرح کے اختلاف پر وزارت کے ارکان کا استعفی دینا صدر کے لئے غیر معمولی نہیں ہے۔

وزیر دفاع جم میٹس نے جمعرات کو اپنے استعفے نامے میں کہا تھا کہ وہ فروری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مسٹر ٹرمپ کو ایسے افسر کی ضرورت ہے جن کے خیالات ان سے ملتے ہوں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close