آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ٹرمپ دورہ: واشنگٹن سے روانہ ہوئے امریکی صدر، کل پہنچیں گے ہندوستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانيا ٹرمپ دو روزہ ہندوستان دورے پر پیر کو احمد آباد پہنچیں گے، ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی رات سوا آٹھ بجے وہ واشنگٹن سے روانہ ہوئے ہیں اور پیر کو احمد آباد پہنچیں گے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ احمد آباد میں شاندار استقبال کے بعد مسٹر ٹرمپ اور محترمہ میلانيا آگرہ میں تاج محل کے دیدار کے لئے روانہ ہوں گے لیکن وہاں مہمانوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نہیں رہیں گے۔

سرکاری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے آگرہ دورے کے دوران مسٹر مودی ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ وہاں نہ تو کوئی سرکاری پروگرام رکھا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ہندوستانی شخصیات وہاں رہے گی، تاکہ امریکی صدر اور اہلیہ کو تاج محل دیکھنے میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم احمد آباد میں مسٹر ٹرمپ کے ساتھ رہیں گے جہاں ان کے لئے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ دہلی آنے کے بعد 25 فروری سے ان کے سرکاری پروگرام شروع ہوں گے۔

اس درمیان امریکہ کے واشنگٹن میں ایک سینئر انتظامیہ کے افسر نے کہا کہ صدر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کے لئے ہندوستان جا رہے ہیں۔ یہ تعلقات جمہوری روایت، مشترکہ حکمت عملی اور اقتصادی مفادات اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان باہمی رشتوں پر مبنی ہیں۔ افسر نے بتایا کہ اس دورے کے دوران اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں معاہدے جیسےاہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں باہمی تجارت 142 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی جس میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔

مسٹر ٹرمپ کے ہندوستان کے دورے کے دوران کم از کم پانچ معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے، لیکن دورے کی بنیادی توجہ دو معاہدوں کی بجائے امریکی قیادت کے سامنے ہندوستان کے صدیوں پرانے ثقافتی کے ساتھ جمہوریت کی طاقت کا مظاہرہ کرنے پر ہوگی، جس سے دونوں ممالک کی عالمی اسٹریٹیجک شراکتداری مزید مضبوط ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close