آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کی تارکین وطن کی پناہ پر روک کی اپیل خارج

امریکہ کے سپریم کورٹ نے امریکہ-میکسیکو سرحد کو غیر قانونی طور پر پارکرنے والے تارکین وطن کو پناہ دینے پر روک لگانےکی ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل کو خارج کردیا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹ کی سربراہی والی بینچ نے جمعہ 4۔5 کی اکثریت سے اس اپیل کو مسترد کردیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکی-میکسیکو سرحد پار کرنے والے تارکین وطن پناہ گزینوں کو پناہ نہیں دی جائے گی۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا یہ اعلان امریکی-میکسیکو سرحد پار کرکے آنے والے وسطی امریکی تارکین وطن کے جتھے کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ تارکین وطن سے امریکی وسائل پر بہت زیادہ بوجھ پڑے گا، لہذا اس کو روکنے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close