تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ٹاٹا پاور نے کی ای گاڑیوں سے منٹیننس فلیٹ چلانے کی شروعات

یہ گاڑیاں شمالی دہلی میں آپریشن اور دیکھ بھال میں معاون ثابت ہوں گی: سنجے بنگا

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
ٹاٹا پاور، دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹاٹا پاورڈی ڈی ایل) کلین اینڈ گرین ٹیکنالوجی اقدام کے لئے اپنی مستقل کوششوں میں برقی گاڑیاں بڑھا کر ملک میں ’فرنٹ رنر یوٹیلٹی‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کمپنی نے مرحلہ وار طور پر زوم کار کے ساتھ ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ جس کے تحت ابتدائی طور پر زوم کار کی 12 الیکٹرک گاڑیاں کمپنی کے کام اور بحالی کی سرگرمیوں کو انجام دیں گی، جس میں شمالی دہلی میں سمارٹ میٹر کی تنصیب بھی شامل ہے۔

ٹاٹا پاور ڈی ڈی ایل کے سی ای او،سنجے بنگا کے ساتھ، وی پی – آپریشنزشمالی ہندوستان، سومت سلہوترا، زومکار انڈیا نے دھیر پور گرڈ نئی دہلی میں یو ٹی لٹی فلیٹ کے پہلے مرحلے کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس ایسوسی ایشن کے ساتھ ٹاٹا پاور، ڈی ڈی ایل بجلی تقسیم کے کاروبار کے شعبے میں اپنی نوعیت کی ایک خصوصی کمپنی بن جائے گی۔ جس میں برقی گاڑیاں شامل ہوں گی۔ اس اقدام سے پائیدار ماحول پیدا کرنے کیلئے نہ صرف حکومت کی ای وی اسکیلنگ اور دہلی کی فضائی معیار کی بہتری کے مشترکہ وژن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس اقدام کے افتتاح کے موقع پر ٹاٹا پاور،ڈی ڈی ایل سنجے بنگا نے کہا یوٹی لیٹییز میں ذمہ دار کارپوریٹ اور ٹکنالوجی رہنما کی حیثیت سے ہم مسلسل کلین اینڈگرین ٹیکنالوجیز کے حصول کیلئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں جو مستقل تبدیلی کی لہر لاسکتی ہے، اس اقدام کے ذریعہ ہم نہ صرف حکومت کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں بلکہ انٹرل کمبشن انجنوں پر انحصار کم کرکے الیکٹرک گاڑیاں چلانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ ٹاٹا پاور ڈی ڈی ایل نے اپنے رکھ رکھاؤ فلیٹ میں برقی گاڑیاں بھی تعینات کی ہیں۔ الکٹرانک چلنے والی فلیٹ میں 100 سے زیادہ ای اسکوٹرشامل ہیں۔ کمپنی کا ہدف مستقبل میں دیکھ بھال کے بیڑے کو 250 ای گاڑیوں تک بڑھانا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close