تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ویڈیو: روڈ شو کے دوران سی ایم اروند کیجریوال کو نوجوان نے جڑا تھپّڑ

’آپ‘ نے لگایا بی جے پی پی پر الزام، حملہ آور پولیس حراست میں........ سسودیا نے کہاکہ کیا قتل کرانا چاہتے ہیں؟ یہ کجریوال ہی تمہارا ’کال‘ ہے

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کی حفاطت میں ایک بار پھر بڑی خامی سامنے آئی ہے، جب نئی دہلی میں انتخابی روڈ شو کے دوران ایک شخص نے وزیراعلی اروند کجریوال کے گال پر زنّاٹے دار تھپّڑ رسید کر دیا۔ واقعہ نئی دہلی لوک سبھا حلقہ کے موتی نگر علاقہ میں اسوقت پیش آیا جب وزیر اعلی اروند کجریوال عام آدمی پارٹی کے امیدوار برجیش گوئل کی حمایت میں کھلی گاڑی میں انتخابی مہم کے تحت روڈ شو کر رہے تھے۔ تبھی یکایک ایک شخص وزیر اعلی پر حملہ آور ہوگیا اور اس نے وزیر اعلی کی کھلی گاڑی پر چڑھ کر وزیر اعلی کو زور دارتھپّڑ جڑ دیا۔

اس سے قبل کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا حملہ آور کود کر فرار ہونا چاہتا تھا، لیکن ’آپ‘ کارکنان اسے پکڑ کر نیچے گرا لیا اور اس کی وہیں جم کر پٹائی کی جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حملہ آور شخص کی شناخت ’سریش‘ کے طور پر ہوئی ہے جو کیلاش پارک کا رہنے والا ہے اور اسپیئر پارٹس کا کام کرتا ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شخص وزیر اعلی اروند کجریوال سے ناراض تھا۔ ڈپٹی پولیس کمشنر ویسٹ مونیکا بھاردواج کے مطابق اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے جلد ہی پتا چل جائے گا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی ہے۔

بتا دیں کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب وزیر اعلی کجریوال پر حملہ کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی وزیر اعلی اروند کجریوال پر کئی مرتبہ حملے ہو چکے ہیں، کچھ ہی ماہ قبل دہلی کے ہائی سیکورٹی ایریا دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلی دفتر کے ہی باہر ایک شخص نے وزیر اعلی کی آنکھوں میں سرخ مرچ کا پائوڈر پھینک دیا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پارلیمانی انتخابات 2019 کےلئے دہلی میں انتخابی سرگرمیاں شباب پر ہیں۔ جس کے چلتے وزیر اعلی اروند کجریوال دہلی کی ساتوں لوک سبھا حلقوں میں ’آپ‘ امیدواروں کی حمایت میں روڈ شو کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں آج وزیراعلی کا نئی دہلی لوک سبھا حلقہ سے ’آپ‘ امیدوار برجیش گوئل کی حمایت میں روڈ شو تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

روڈ شو کے دوران ہوئے حملے پر وزیراعلی اروند کجریوال کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں آیا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے وزیر اعلی کے قتل کی سازش بتایا ہے۔ دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے وزیر اعلی پر حملے کےلئے وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ ’کیا قتل کرانا چاہتے ہیں، مودی اور امت شاہ؟۔ منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ ’کیا مودی اور امت شاہ اب کجریوال کو قتل کرنا چاہتے ہیں؟۔ 5 سال پوری طاقت لگا کر جن کا حوصلہ نہیں توڑ سکے، الیکشن میں نہیں ہرا سکے، اب اسے راستے سے اس طرح ہٹانا چاہتے ہو بزدلوں! یہ کجریوال ہی تمہارا ’کال‘ ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی نے اس معاملے پر ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وزیراعلی کی حفاظت میں چوک ہوئی ہے۔ پارٹی نے اسے اپوزیشن کی جانب سے اس پانسر بتاتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اس سے عام آدمی پارٹی کو روکا نہیں جا سکتا۔

یہاں دیکھیں ویڈیو:

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close