Khabar Mantra
اترپردیش

بچوں کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت:مشیر خاں ترین

سنبھل مشن اسکول میں خراب اشیاءسے ڈیزائن بنانے کا سکھایا فن

)پی این این(

سنبھل:شہر کے مشن انٹر نیشنل اسکول میں راجستھان سے آئے آرٹ اینڈ کرافٹ ماہرین نے گھر کی پرانی اشیاءسے نئے نئے ڈیزائن تیار کئے ، اسکول کی منعقدہ تقریب میں سدیش بابو نے طلباءو طالبات کے درمیان اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کی خراب اشیاءسے ٹیبل لیمپ، پینسل باکس، پینسل اسٹینڈ وغیر بناکر دکھائے دیکھنے والوں کےلئے وہ باعث حیرت تھے۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح گھر کی ویسٹ چیزوں کو ہم استعمال کر سکتے ہیں بس ذہنی صلاھیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ اس موقع پر اسکول منیجر مشیر خاں ترین نے کہا کہ ہر گھر میں خراب اور استعمال شدہ اشیاءہوتی ہیں جن کو ہم کوڑے یا کباڑی کو دیتے ہیں مگر سدیش بابو جیسے ماہرین نے ان اشیاءسے نئے نئے ماڈل تیار کر سبق دیا ہے کہ دنیا میں کوئی شہ خراب نہیں ہے انسان اگر چاہے تو ہم شہ کو از سر نو استعمال کے قابل بنا سکتا ہے جیس اکہ اس تقریب میں کرکے دکھایا گیا۔ انھوں نے سدیش بابو سے اپیل کی کہ جب بھی وہ سنبھل آئیں تو ہمارے اسکول کے مہمان رہیں گے ، اسکول ڈائریکٹر شبانہ کوثر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں کی ذہنی صلاحیتون کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ہر بچہ کے اندر صلاحیت موجود ہے بس اس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح ماہرین اجاگر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔بچوں کو اس طرح کے پروگرام میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر شان رب ،جنید ابراہیم ،پروین تاج، تنظیم قاسمی، فرح دیبہ، روحی خانم، صائمہ، عرشی، شبنور، وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی تفصیلات اسکول کے میڈیا انچارج جنید ابراہیم نے فراہم کی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close