اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ویڈیو: دلت سے شادی کرنے والی بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی کو اپنے ہی والد سے خطرہ

اترپردیش کے ضلع بریلی میں میں پریاگ راج کے دلت نوجوان سے چار جولائی کو شادی کرنے والی بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی جان کا خطرہ ہونے کا ویڈیو وائرل کر کے اپنی اور اپنے شوہر کی سیکورٹی کی اپیل کی ہے۔

ضلع بریلی کی بتھری چین پور سیٹ سے رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتول کی بیٹی ساکشی نے پریاگ راج کے رہنے والے ایس سی سماج کے لڑکے اجتیش کمار کے ساتھ شادی کی تھی۔لیکن اب یہ شادی جوڑے کے لئے وبال جان بن چکی ہے۔ اپنے اہل خانہ سے تنگ آکر ساکشی نے اپنے والد، بھائی اور ان کے دوستوں سے اپنی شوہر کے جان کو خطرہ بتاتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ساتھ ہی اس نے سوشل میڈیا پر دو ویڈیو وائرل کر کے اپنی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو کے مطابق“ساکشی اور اس کے شوہر نے کسی نامعلوم جگہ پر کار میں بیٹھ کر ویڈیو بنایا ہے اپنی ویڈیو میں ساکشی کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ اس نے اجتیش کمار سے اپنی پسند سے شادی کی ہے لیکن اس کے شوہر کو اس کے والد،بھائی اور ان کے دوستوں سے جان کا خطرہ ہے۔لڑکی نے وائرل ویڈیو میں بریلی کے ایس پی سے بھی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی صاف طور پر کہتی دکھائی دے رہی ہے“ والد محترم مجھے سکون کے ساتھ رہنے دو اور آپ سکون سے سیاست کرو ساتھ ہی اس نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس کے شوہر کا قتل کیا گیا تو وہ انہیں بھی پھنسادے گی”۔


جوڑے نے اپنی شادی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق انہوں نے پریاگ راج کے کافی قدیم مندرمیں چار جولائی کو ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی ہے۔سرٹیفکیٹ میں دوگواہوں کے بھی دستخط ہیں۔اس معاملے کو طول پکڑتا دیکھ بی جے پی رکن اسمبلی نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے اپنی صفائی دی ہے۔ رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتول نے اپنی بیٹی ساکشی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی بالغ ہے اور اپنی پسند کی شادی کرنے کے لئے پوری طرح سے آزاد ہے۔اسے نہ تو میں نے نہ ہی میرے اہل خانہ اور نہ ہی میرے کسی شناسا نے کسی بھی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے۔

ساکشی نے ایک دیگر ویڈیو میں بریلی کے ایس ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کو اس کے بھائی وکی ولد اور ان کے ساتھیوں سے جان کا خطرہ ہے۔ ایسے میں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس نے کہا کہ یہ سبھی لوگ مل کر اس کا اور اس کے شوہر کا قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ساکشی نے بریلی کے ایم اپی اور اراکین اسمبلی و وزراء سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کے والد، بھائی اور ان کے ساتھیوں کی مدد نہ کریں۔اس ضمن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے پانڈے نے کہا کہ جوڑے نے ابھی تک یہ اطلاع نہیں دی ہے کہ وہ کہاں ہیں فی الحال ہم ان کے رہائش کا پتہ لگا رہے ہیں ہم انہیں ہر ممکن سیکورٹی فراہم کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close