اپنا دیش

ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ معاملے میں فضائیہ کے سابق سربراہ کو ضمانت

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کی ضمانت کی درخواست بدھ کو منظور کر لی۔ خصوصی جج اروند کمار نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت کی درخواست کی منظوری دے دی۔

انہیں ضمانت اس وقت دی گئی جب وہ اپنے خلاف جاری سمن پر عدالت میں حاضر ہوئے. جہاں عدالت نے 24 جولائی کو فضائیہ کے سابق سربراہ اور دیگر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا۔ جہاں بدھ کے دن ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور ان کے بھائی کو ضمانت دے دی ہے، لیکن اس معاملے میں عدالت میں حاضر نا ہونے والے ملزموں کو کو ضمانت نہیں ملی ہے

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ یہ معاملہ ہندوستان کو 12 لگزری ہیلی کاپٹر کی فروخت سے جڑا ہوا ہے. جہاں سال 2014 میں اس کی جانچ شروع کی گئی تھی، او آر سی اور اسپگنولینی پر معاملہ درج کیا گیا تھا

عدالت نے چارج شیٹ پر ایکشن لیتے ہوئے فرمان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قریب 80 لاکھ یورولاؤنڈنگ کا مطالبہ کے معاملے میں پختہ ثبوت ہیں. حالانکہ اس معاملے سے جڑے غیر ملکی افراد اور کمپنیاں عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close