اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ویدانتا گروپ شہدوں کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے کی کرے گا مدد

چھتیس گڑھ کے کوربا میں بھارت الیومونیم کمپنی لمیٹڈ (بالکو) گروپ نے بالکو نگر چیمبر آف کامرس اور بالکو نگر میں کام کررہے مختلف سماجی، مذہبی اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے فوجیوں کی یاد میں کینڈل مارچ اور خراج عقیدت اجلاس کا انعقاد کیا۔

نہرو گارڈن سے سوک سنٹر تک منعقد کینڈل مارچ میں مختلف اسکولوں کے تقریباً 2000 طلبا، اساتذہ اور مختلف گروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام نے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید فوجیوں کے لئے اظہار تعزیت کیا۔

بالکو کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر اور ڈائرکٹر وکاس شرما نے کینڈل مارچ کی قیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ویدانتا گروپ کے چیرمین انل اگروال نے یہ اعلان کیا ہے کہ گروپ کی طرف سے ہر شہید کے کنبہ کو دس لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی فوری مدد کے طورپر بالکو کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا تعاون دیا جائے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close