اترپردیشتازہ ترین خبریں

وندے بھارت ایکسپریس: اپنے پہلے سفر میں ایک گھنٹہ 25 منٹ کی تأخیر سے پہنچی وارانسی

بلٹ ٹرین کا احساس کرانے والی ہندوستان کی پہلی سب سے تیز رفتار بغیر انجن والی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین’’وندے بھارت ایکسپریس‘‘ اتوار کو قومی راجدھانی دہلی سے وارانسی تک کا سفر طے کیا۔ اس درمیان ٹرین اپنے متعینہ وقت سے ایک گھنٹے 25 منٹ تأخیر سے پہنچی۔

اسٹیشن ڈائرکٹر آنند موہن سنگھ نے یواین آئی سے بتایا کہ یہ گاڑی وارانسی(کینٹ) ریلوے اسٹیشن پر اپنے متعینہ وقت سے تقریبا ایک گھنٹے 25 منٹ کی تاخیر سے پہنچی اور واپسی میں ایک گھنٹہ 20 منٹ کی دیری سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئی۔ اس مخصوص ٹرین کا وارانسی پہنچنے کا وقت دوپہر دو بجے اور نئی دہلی کے لئے واپسی کا وقت دوپہر تین بجے کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پریاگ راج کمبھ میلے میں بڑی تعداد میں دوسری مخصوص ٹرینوں سے عقیدت مند اور سیاحوں کے آنے کی وجہ سے ’’وندے بھارت ایکسپریس‘‘ وارانسی تاخیر سے پہنچی۔ نئی دہلی سے اپنے متعنہ وقت صبح 6 بجے روانہ ہو نے کے بعد بغیر کسی اسٹیشن پر رکے وارانسی پہنچنے والی ٹرین میں سوار مسافروں کا ریل افسران نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close