تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

وقف بورڈ میں بھرتیوں پر ایل جی سے کانگریس کی شکایت

بورڈ کے چیئر مین امانت اللہ خان کو فوری طور پر عہدے سے بر طرف کئے جانے کا کیا مطالبہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
مسلسل تنازعات میں گھرے رہنے والے دہلی وقف بورڈکے چیئر مین امانت اللہ خان پر بورڈ میں بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزمات لگ رہے ہیں۔ یوں تو دہلی وقف بورڈ میں بد عنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزمات لگتے رہے ہیں، لیکن امانت اللہ خان کے چیئر مین بننے کے بعد سے مسلسل بورڈ میں اسٹاف کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

حال ہی میں دہلی وقف بورڈ میں مختلف عہدوں کیلئے بھرتیاں کی گئی ہیں،جن میں چیئر مین امانت اللہ خان پرمبینہ بھائی بھتیجا واد کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے وفد نے دہلی کے ایل جی انل بیجل کے دفتر راج نواس میں دہلی وقف بور ڈ میں کی گئی بھرتیوں کی بے ضابطگیوں کے خلاف شکایت کرتے ہوئے عرض داشت پیش کیا۔ جس میں دہلی کا نگریس کے وفد نے الزام لگایا کہ خان نے بورڈ کی بھرتی قوانین اور بھرتی کی کارروائی کا غلط استعمال کیا ہے۔

دہلی وقف بورڈ کی بھرتی عمل میں شفافیت اور قوانین پر عمل نہیں کیاگیا ہے جبکہ بورڈ کے چیئر مین کو میرٹ کے مطابق بھرتی کرنی چاہئے تھی۔وفد نے امانت اللہ خان کو دہلی وقف بورڈ کے چیئر مین عہدے سے فوری طور پربر طرف کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ وفد میں پردیش کانگریس کے ترجمان ہرنام سنگھ، پرویز عالم، دہلی کانگریس شعبہ اقلیت کے صدر علی مہدی، پرویز محمد، انظار الحق اور جاوید چودھری شامل تھے۔

وفد نے ایل جی آفس کی توجہ دہلی وقف بورڈ کے سی ای او محمد احسن عابد کے ایک مکتوب کی جانب دلائی، جس میں دہلی وقف بورڈ کی 100 کروڑ رو پے کی پراپرٹی چیئر مین امانت اللہ خان کی جانب سے کسی غیر مجاز شخص کووقف قوانین پر عمل کئے بغیر دیئے جانے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ایل جی دفتر نے کانگریس وفد کو یقین دہانی کرا ئی کہ بہت جلد مخصوص وقت میں تحقیقات کرائی جائے گی اور قانونی عمل کے تحت دہلی وقف بورڈ میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور بھائی بھتیجا واد میں ملوث قصوروار لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

پرویز عالم نے بتایا کہ دہلی کانگریس کے کارکنان جلد ہی دہلی وقف بورڈ کے چیئرت مین امانت اللہ خان کی بدعنوانی کوسامنے لانے کیلئے بورڈ کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔ دہلی کا نگریس شعبہ اقلیت کے صدر علی مہدی نے کہاکہ دہلی کانگریس اس معاملے کو دہلی کے مسلم علاقوں میں اٹھاے گی اور لوگوں کو بتا ئیں گے کہ کس طرح دہلی وقف بورڈ کے چیئر مین امانت اللہ خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے مسلم معاشرے کے مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ وفد نے ایل جی آفس سے دہلی وقف بورڈ میں تقرریوں کا تحقیقات کر انے اور چیئر مین امانت اللہ خان کو فوری عہدے سے ہٹا نے کا مطالبہ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close