Khabar Mantra
اترپردیش

مدرسہ فیض العلوم رام نگرمیں جلسہ دستار بندی کاانعقاد

رام نگر/بارہ بنکی:بارہ بنکی قصبہ رام نگر واقع مدرسہ فیض العلوم شاخ ندوۃ العلمائ میں گزشتہ روز جلسہ دستار بندی کا انعقاد روحانی ماحول میں کیا گیا، جس کی صدارت قاری عبدالعلی قاسمی قطرنے کی۔ اور نظامت کے فرائض مولانا عبدالقادر قاسمی نے بخوبی انجام دیے۔

جلسہ کا آغازمدرسہ کے طالب علم محمدیحیٰ بن عبدالحلیم قاسمی کی تلاوت سے ہوا۔مدرسہ فیض العلوم رام نگر کا مشہور و معروف ادارہ ہے جس میں ہر سال حفاظ کرام فارغ ہوتے ہیں۔

اس سال بھی 5طلبا  نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کیا ہے جن کی قاری عبدالعلی قاسمی دیگرعلمائے کرام کے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئی ۔جن طلبائ کی دستار بندی ہوئی ان میں نورعالم بن محمدقاسم،مامون رشید بن محی الدین قاسمی،محمدداؤدبن محمدآصف، محمدصادق بن ذاکر ،محمدفضیل بن بدرالدین کے نام قابل ذکرہیں۔ ان طلبائ نے قاری اوصاف اورقاری مطیع الرحمٰن کی زیرنگرانی حفظ کی تکمیل کی۔

اس موقع پر قاری عبدالعلی قاسمی نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ مدارس اسلامیہ کی شکل میں ہے اور یہی مدارس ملت اسلامیہ کے تحفظ و بقا کی ضمانت ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ مدارس اسلامیہ میں مزید اچھا کام ہو جس کیلئے ہمیں مدارس اسلامیہ کی جملہ ضروریات پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل مفتی محمدعزیرصورت گنج نے حفاظ کرام کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن حفظ کرنا آسان ہے لیکن اس کو تاحیات باقی رکھنا اصل چیلنج ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم عہد کریں کہ گناہوں سے بچیں گے اورتلاوت کے ذریعہ ہمیشہ اپنے سینوں میں محفوظ رکھیں گے۔حافظ قرآن کے والدین کو دنیامیں بھی عزت ملے گی اورآخرت میں ان کے سرپر تاج پہنائیں جائیں گے اورایک حافظ قرآن اپنے خاندان کے دس افراد کیلئے نجات کا ذریعہ بنے گا۔قرآن کا حفظ کرنا اللہ کی جانب سے ایک معجزہ ہے جو تاقیامت باقی رہے گا۔

اس موقع پرمدرسہ کے مہتمم حافظ نبی احمد نے پروگرام میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مدرسہ سے سیکڑوں بچے دینی تعلیم حاصل کرکے رام نگر کاوقار بلند کررہے ہیں۔پروگرام میں جن معززین نے شرکت کی ان میں ڈاکٹرسلیم خان،مولانانشاط عالم ندوی، محمدکفیل ایڈوکیٹ، ڈاکٹرصغیراحمد،محمود صدیقی، ظفر ادریسی،ماسٹرسرور بیگ،حافظ عمربیگ، مولانا محی الدین قاسمی، ماسٹرعبدالجلیل کے نام قابل ذکرہیں۔یہ اطلاع مولانا عبدالوکیل ندوی بارہ بنکوی نے دی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close