اپنا دیشتازہ ترین خبریں

وسطی کشمیر کے بڈگام میں مسلح تصادم میں 2 جنگجو ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زوگو آری زال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جس میں 2 جنگجو مارے گئے۔ مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے زوگو آری زال میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی، سیکورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی جس میں دو جنگجو مارے گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے دو جنگجوؤں کی لاشیں اور دو ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ نے جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close