تازہ ترین خبریںدلی نامہ

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کیا رادھا سوامی ویاس کوویڈ کیئر سنٹر کا دورہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
کورونا وباء کو دہلی سے ختم کرنے کیلئے مرکزی اور دہلی حکومت کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ حکومتوں کی خاص توجہ باعث مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت داکٹر ہرش وردھن نے کورونا مریضوں کے علاج اور ان کی سہولت کیلئے چھتر پور کے رادھا سوامی ویاس میں 10 ہزار بیڈ والے سردار پٹیل کوویڈ کیئر سنٹر اور اسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود نظامات کا جائزہ بھی لیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس دوران مریضوں کو دیئے جانے والے علاج، آکسیجن وغیرہ کے سلسلے میں معلومات حاصل کی۔انہوں نے یہاں نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کر رہے ہند تبت بارڈر پولیس(ITBP) کے افسران سے بھی بات کرکے اطمینان ظاہر کیا کہ کوویڈ کیئر سینٹر میں مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی میں کورونا کو شکست دینے کیلئے مرکزی اور دہلی حکومت کے ساتھ آنے کے بعد کورونا کے مریضوں کے لئے کئی مثبت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کورونا مریضوں کے علاج اور ان کی سہولت کیلئے جگہ جگہ کوویڈ کیئر سینٹر بنائے گئے ہیں۔ جس کے چلتے کسی حد تک کرونا کو قابو کئے جانے کی سمت میں دونوں حکومتوں کو کامیابی بھی مل رہی ہے۔ حکومت کے انہی مثبت انتظامات میں چھتر پور کے رادھا سوامی ویاس میں 10ہزار بیڈس پر مشتعمل کو ویڈ کیئر سینٹر بھی ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور ایل جی انیل بیجل بھی اس کوویڈ کیئر سینٹر کا دورا کر چکے ہیں۔ رادھا سوامی ستنگ ویاس کے احاطے میں بنائے گئے اس کوویڈ کیئر سینٹر کے دو حصے ہیں۔ ایک حصہ میں ایسے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں انفیکشن کے آثار نظر نہیں آتے، جبکہ دوسرے حصے میں کوویڈ ہیلتھ کیئرسینٹر ہے۔ اس کوویڈ کئیر سینٹر اور اسپتال کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہند تبت بارڈر پولیس (ITBP) کو سونپی گئی ہے اور وہ ایک نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے یہاں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہیں دہلی حکومت کی جانب سے ہو م آئسو لیشن سمیت دیگر کئی بہتر اقدامات کے سبب دہلی میں وائرس کے اثرات کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں ہوم آئسولیشن میں ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close