اپنا دیشتازہ ترین خبریں

وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کی ابھینندن سے ملاقات

وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے پاکستان کی حراست سے جمعہ کے روز وطن لوٹنے والنے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان سے آج یہاں فوجی اسپتال میں ملاقات کی۔

پاکستانی افسران نےونگ کمانڈرابھینندن کو واگھا سرحد پر گذشتہ رات ہندوستانی افسران کو سونپا تھا اور اس کے بعد وہ امرتسر ہوتے ہوئے دیر رات کو ہی دار الحکومت دہلی پہونچے تھے۔ دہلی میں انھیں فوج کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج چل رہا ہے۔ اسی دوران آج دوپہرمحترمہ سیتارمن ونگ کمانڈر ابھینندن سے ملنے پہنچیں اور ان کے صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

گذشتہ 14 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاک مقبوضہ کشمیر کے پاس بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں پاکستانی فضائیہ نے 27 فروری کو جموں و کشمیر میں ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ فضائیہ نے اس کا فوراً جواب دیا اور ونگ کمانڈر ابھینندن نے پاکستان کے ایف16 جنگی طیارے کو مار گرایا لیکن اسی درمیان ان کے طیارے کو بھی نقصان پہنچا اور وہ پیراشوٹ کی مدد سے بچ نکلے لیکن پاک مقبوضہ کشمیر میں پہنچ گئے۔ وہاں انھیں حراست میں لے لیا گیا۔

بعد ازاں ہندوستان کے سفارتی اور فوجی دباؤ کی وجہ سےآئندہ روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد گذشتہ رات انھیں ہندوستان کو سونپ دیا گیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close