اپنا دیشتازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی اروند کجریوال نے کیا کوویڈ کیئر سنٹر کا دورہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دارالحکومت میں کورونا سے لڑائی لڑنے کیلئے مرکزی اور دہلی حکومت ساتھ آ گئے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے قہر کو روکنے اور لوگوں کو بہتر علاج مہیا کرانے کیلئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ میدان میں اتر گئے ہیں۔ خود وزیر داخلہ نے کورونا سے نپٹنے کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے مسلسل میٹنگیں بھی کی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت نے کورونا کے مریضوں کو رکھنے کیلئے دہلی میں مختلف جگہوں پر کوویڈ کیئر سینٹر بنائے گئے ہیں۔ دہلی میں سب سے بڑا 10 ہزار بیڈ کا کوویڈ کیئر سینٹر چھتر پور علاقے میں واقع سوامی ستنسگ ویاس کے احاطے میں بنایا گیا ہے۔

امت شاہ دہلی کے کوویڈ اسپتال اور کوویڈ کیئر سنٹر وں کا مستقل دورہ کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے ساتھ دہلی میں 10ہزار بیڈ پر مشتمل نئے کوویڈ کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی کجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اس کوویڈ کیئر سینٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ چھترپور کے علاقہ میں رادھا سوامی ستسنگ ویاس کے احاطے میں بنائے گئے اس مرکز کے دو حصے ہوں گے۔ ایک حصہ میں ان مریضوں کا علاج ہوگا، جن میں علامات نہیں دکھائی دیں گی اور دوسرے حصے میں کوویڈ ہیلتھ کیئر سنٹر ہوگا۔

اس کوویڈ کیئر سینٹر کی ذمہ داری ہند، تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کو اس مرکز کے سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ ایک نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے کام کریں گے۔ واضح رہے کہ ابھی تک دہلی میں تقریبا 80 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے جاچکے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 22500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close