تازہ ترین خبریںدلی نامہ

وزیر خوراک ورسد عمران حسین نے لیا سبسڈی والی پیاز کی تقسیم کا جائزہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی والوں کے آنسو نکال رہی پیازسے راحت دینے کیلئے دہلی حکومت کی جانب سے سبسیڈی پر 23رو پے 90پیسے فی کلو پیاز فروخت کی جا رہی ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے دہلی کے عوام کو فراہم کی جا رہی سستی پیازکی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خوراک ورسد عمران حسین نے آج کمشنر فوڈ اینڈ سپلائیز اور محکمہ محصول، دہلی اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن، اے پی ایم سی،دہلی زرعی مارکیٹنگ بورڈ وغیرہ کے اعلی افسران کی میٹنگ بلا ئی۔ جس میں دہلی حکومت کی جانب سے عوام کو سبسیڈی پر فروخت کی جا رہی پیاز کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

وزیر خوراک ورسد عمران حسین نے دیکھا کہ عام لوگ نامزد راشن شاپس اور موبائل گاڑیوں کے ذریعے پیاز خریدنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ میٹنگ میں وزیر موصوف نے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز اور ڈی ایس سی ایس سی کی کوششوں کو سراہا کہ وہ موبائل گاڑیوں اور راشن دکانوں کے ذریعہ پیاز کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں۔ وزیر عمران حسین نے دہلی میں پیاز کی تھوک قیمتوں اور خوردہ قیمتوں میں فرق کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ دہلی میں پیاز کے بحران سے تھوک فروش، مڈل مین، کمیشن ایجنٹ فائدہ نہ اٹھائیں۔ لہذا ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور منافع بخش کاموں جیسی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ان کی مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے ہدایت کی کہ محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز ڈپارٹمنٹ، محصولات محکمہ، دہلی اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن،اے پی ایم سی،دہلی زرعی مارکیٹنگ بورڈ وغیرہ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ کو رو کیں،ضلع کے افسران اورملازمین کو بھی ہدایت کی جائے کہ وہ باقاعدگی سے فیلڈ انسپیکشن کریں اور عمل درآمد کی سرگرمیاں انجام دیں۔ نفاذ کرنے والی ٹیمیں پیاز کے لئے مقرر اسٹاک کو بھی چیک کریں گی اور قانون کے مطابق قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیر موصوف نے ہدایت کی کہ دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں پیاز کی فروخت کے لئے قائم 390 فیئر پرائزشاپس اور موبائل گاڑیوں کو پیاز کی باقاعدہ اور مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ایجنسیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کریں۔ وزیر عمران حسین نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت پیاز کی قیمتوں میں اتار چڑھاو پر قریبی اور باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے اور متعلقہ حکام سے اس کا باقاعدہ جائزہ لے رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی میں پیاز اور دیگر ضروری اشیامناسب قیمت پر دستیاب کرنے کے دہلی حکومت پر عزم ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close