تازہ ترین خبریںدلی نامہ

بجلی کے بعد وائی فائی مفت، کجریوال کا اعلان

200یونٹ بجلی اور پانی مفت کرنے کے بعد اب انٹرنیٹ خدمات بھی کیں فری، مفت وائی فائی کی سمت کام شروع، 11 ہزار لگیں گے ہاٹ اسپاٹ، ہر ماہ 15 جی بی ڈیٹا ملے گا مفت، سی سی ٹی وی کی تعداد بھی کی دوگنی، ہر اسمبلی حلقہ میں 100 اور تمام بس اسٹاپوں پرلگیں گے 4000 ہاٹ اسپاٹ: کجریوال

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
دہلی حکومت کی جانب سے دہلی والوں کیلئے بجلی ہاف پانی معاف کے نعرے کو بجلی پانی معاف اور خواتین کیلئے بسوں اور میٹرو میں سفر معاف تک لانے والی عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے وقت کی ضرورت بن چکی انٹر نیٹ سروس کو بھی دہلی والوں کیلئے مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیز مفت وائی فائی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

آج ہوئی دہلی کابینہ کی اہم میٹنگ میں دہلی حکومت نے کئی اہم فیصلے لئے ہیں۔ جس میں بڑا فیصلہ دہلی والوں کو مفت انٹرنیٹ خدمات فراہم کرانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد مٰں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس پر دہلی کابینہ کی منظوری کی مہر لگ گئی ہے۔ اسی کے تحت حکومت نے ہر اسمبلی حلقہ میں 2000 سی سی ٹی وی کیمرے اور پوری دہلی میں 11000 ہاٹ اسپاٹ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ہر صارف کو ہر ماہ 15 جی بی ڈیٹا مفت ملے گا۔ حکومت کے مطابق لوگوں کو اگلے 4-3ماہ میں یہ سہولت ملنا شروع ہو جائیں گی۔ وہیں دہلی کے عوام سے مفت وائی فائی کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعلی کجریوال نے مفت وائی فائی شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

دہلی کا بینہ کی میٹنگ میں کابینہ میں کئے گئے اس اہم فیصلے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دہلی میں مفت وائی فائی کا اعلان کر تے ہوئے بتا یا کہ ہم پوری دہلی میں 11000 وائی فائی ہاٹ اسپاٹ لگانے جارہے ہیں۔دہلی کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 ہاٹ سپاٹ لگائے جائیں گے اور تمام بس اسٹاپوں پر 4000 ہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ عام آ دمی پارٹی کی دہلی حکومت کے اپنے وعدے کے مطابق مفت وائی فائی دینے کا کام ایک طرح سے شروع ہوگیا ہے۔ہر صارف کو ہر ماہ 15 جی بی ڈیٹا مفت دیا جائے گا۔

وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہاکہ دہلی میں ہر اسمبلی میں 2000 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جاری ہے، اب عوام کے مطالبے پر پوری دہلی میں 1 لاکھ 40 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ جس کا مطلب ہر اسمبلی میں 2000 سی سی ٹی وی کمیرے نصب کئے جا ئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بہت سے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے یا تو چوری پکڑی گئی، یا وہ ہونے سے بچ گئی ہے۔ اس لئے دہلی کے ہر اسمبلی حلقہ میں حکومت کی جانب سے 2000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ یہ دہلی کی خواتین کے تحفظ کیلئے بھی بیحد کارآ مد ثابت ہوں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close