Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کرنے والی ’جی ایچ ایم سی‘ ملک کی پہلی کارپوریشن

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) ملک کی پہلی کارپوریشن بن گئی جس نے شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اوراین پی آر پر عمل کے خلاف قرارداد منظور کی۔یہ قرارداد کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں منظور کی گئی۔یہ اجلاس کارپوریشن کے بجٹ کی منظوری کے لئے منعقد کیاگیا تھا۔

ڈپٹی مئیر بابافصیح الدین نے کہاکہ مرکزی حکومت کا منصوبہ سی اے اے،این آرسی اور این پی آرپرعمل کا ہے جو دستور اور جمہوریت کے خلاف ہے۔سابق مئیر محمد ماجد حسین نے بھی اسی طرح کا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پہلے ہی اس کی مخالفت میں اپنی رائے ظاہر کی اور کہاکہ تلنگانہ اسمبلی میں اس کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔

اس موقع پر مئیرجی ایچ ایم سی بی رام موہن نے کہا کہ تلنگانہ سیکولر ریاست ہے اور تلنگانہ حکومت سیکولر ہے۔انہوں نے کہاکہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دیگر ریاستوں کے لئے مثال قائم کرتے ہوئے وزیراعلی نے منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ”ہم جی ایچ ایم سی حدود میں این آرسی اور این پی آر سے متعلق کسی بھی قسم کے کام کا آغاز نہیں کریں گے“۔ قبل ازیں مجلس کے کارپوریٹرس نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف قرار داد منظور کرنے پر زور دیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close