تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈ کپ 2019: ہندوستان کی اننگز مکمل، پاکستان کو جیت کیلئے ملا 337 رنوں کا مشکل ہدف

روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کا کافی شاندار شروعات دلائی ہے۔ روہت شرما کی دھماکہ دار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے ہیں اور140 رن بناکر حسن علی کا شکار ہوئے ۔ اس سے پہلے 57 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر کے ایل پویلین لوٹے۔ کے ایل راہل کو وہاب ریاض نے آوٹ کیا۔ کے ایل راہل اورروہت شرما کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 136 رنوں کی ساجھیداری ہوئی۔

اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے چھوٹی لیکن اثر دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 26 رن بنائے ۔ تاہم اس میچ میں دھونی اپنا جلوہ نہیں دکھا سکے اور صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ بارش کے وقت کپتان کوہلی 71 رن اور وجے شنکر 3 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔

دوسری طرف پاکستان کی اننگز کے شروعات کی بات کریں تو فلحال مینچیسٹر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ حالانکہ بتایا جارہا ہے کہ مینچیسٹر میں بھاری بارش نہیں بلکہ بوندا باندی ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close