تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈ کپ 2019: پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی شاندار شروعات

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ جس آسٹریلیا نے اپنے لئے ابھی تک درست ثابت کرتے ہوئے 21 اوورز میں 135 رنز بنالئے ہیں۔ فنچ 79 اور وارنر 44 رنز پر کھیل رہے ہیں.

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان نے ورلڈ کپ سے پہلے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز یو اے ای میں کھیلی تھی جسے آسٹریلیا نے 5-0 سے جیتا تھا۔ اس بنیاد پر آسٹریلیا اس میچ میں فتح کے دعویدار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، لیکن ہندوستان سے گزشتہ میچ میں شکست کے بعد اسے محتاط رہنا ہوگا۔ آسٹریلیا نے اپنے تین میچوں میں سے اب تک دو میچ جیتے ہیں اور اس کے اکاؤنٹ میں چار پوائنٹس ہیں۔

وہیں پاکستان کے تین میچوں میں ایک جیت، ایک ہار اور ایک منسوخ سے تین پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے پہلے میچ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ خاصا اہم ہے اور اس میچ کے نتیجے سے ان کے لئے آگے کی سمت طے ہوگی۔ گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کو ہندستان کے خلاف ملی شکست سے جھٹکا لگا ہے اور پاکستان اپنے پڑوسی کی جیت سے نفسیاتی فائدہ لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف 352 رنز بنا کر چمپئن ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا تھا جبکہ پاکستان نے 348 رنز بنا کر انگلینڈ پر دباؤ بنایا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close