تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈ کپ 2019: پاکستان کی خراب شروعات، 60 رن پر 2 کھلاڑی آؤٹ

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (107) کی شاندار سنچری اور کپتان آرون فنچ (82) کے ساتھ 146 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں بدھ کو 49 اوور میں 307 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ جس کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان نے اپنا دوسرا وکٹ بھی گنوا دیا ہے فی الحال 11 اوور ختم ہونے کے بعد پاکستان کا اسکور دو وکٹ کے نقصان پر 56 رن ہے۔

آسٹریلیائی ٹیم اپنے سلامی بلے بازوں کی شاندار شراکت کی بدولت ایک وقت 350 سے اوپر کے اسکور کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آ رہی تھی لیکن پاکستانی گیند بازوں خاص طور پر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے بڑھتے قدموں کو روک دیا اور پوری ٹیم 50 اوور بھی نہیں کھیل سکی بلکہ 49 اوور میں 307 رنز ہی بنا سکی.

پاکستان کے گیند بازوں میں محمد عامر نے اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوور میں 30 رن پر دے کر پانچ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے. جبکہ شاہین آفریدی نے دو، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے دیئے گئے 308 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے اتری پاکستانی ٹیم کو تیسرے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر پہلا جھٹکا لگ گیا تھا۔ فخر الزمان صفر پر باؤنڈری کے نزدیک کین رچرڈسن کے ہاتھوں لپک لئے گئے۔ جبکہ دوسرا جھٹکا پاکستان کو بابراعظم کی شکل میں لگا۔ جنہوں نے 30 رن بنایا.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close