تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈ کپ 2019: آئی سی سی کا اعلان، ہندوستان۔پاکستان کا میچ ہونا طے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی کپ 2019 میں ہندوستان-پاکستان ٹیموں کے درمیان میچ ضرور ہوگا اور اس دوران ہونے والے میچ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ پلوامہ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ہندوستان کے 40 سی آر پی ایف جوانوں کے مارے جانے کے بعد ہندوستان کے بعد (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنے اور دیگر ملکوں کے ذریعہ بھی پاکستان کو بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ جس کو آئی سی سی نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ کہ دونوں ہی ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند عہد ہیں اور ان دونوں ملکوں کا ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہی ہو گا۔ یاد رہے کہ ہندوستان-پاکستان کا میچ 16جون کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا.

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے نے کہا کہ ’’سبھی شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں اور اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہوگا۔ لیکن اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا‘‘۔ دوسری طرف انڈین کرکٹرگوتم گمبھیر انڈین ٹیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنا چاہئے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ فائنل ہوتا ہے تو ہندوستان کو تب بھی فائنل میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close