تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دیا 382 رنوں کا ہدف

آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف عالمی کپ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسے آسٹریلیائی بلےبازوں نے درست ثابت کرتے ہوئے 50 اوور مکمل ہونے کے بعد 5 وکٹ کے نقصان پر 381 رن بناتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیتے کے لئے اب 382 رن کا ہدف دیا ہے.

بتا دیں کہ اننگز کا آغاز آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 121 رنز جوڑے۔ کپتان ارون فنچ نے شاندار بلےبازی کرتے ہوئے 53 رنز بنائے. جبکہ انکا ساتھ دے رہے وارنر نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 16ویں سنچری 110 گیندوں میں مکمل کرکے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے مل کر اچھی بیٹنگ کی اور شاندار شارٹس کھیلے ٹیم ایک مضبوط اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ وارنر کے آؤٹ ہوتے ہی آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی۔ میکسویل 32 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عثمان خواجہ 89 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

اگر اس ٹورنامنٹ کی بات کریں تو بنگلہ دیش نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مایہ ناز آلراؤنڈر شکیب الحسن نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 384 رنز بنائے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ایرن فنچ نے 343 رنز بنائے ہیں۔ اسی طرح سے گیندبازوں کی بات کریں تو آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے محمد عامر کے ساتھ مشرکہ طور پر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

وہیں دونوں ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لئے کافی اہم ہے۔ آسٹریلیا نے اپنے پچھلے مقابلے میں جہاں سری لنکا کو شکست دی تھی، وہیں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اس کو سات وکٹ سے ہرایا تھا۔ بنگلہ دیش کے پانچ میچوں میں دو جیت، دو ہار اور ایک منسوخ میچ کے ساتھ سات پوائنٹس ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہیں۔

آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میچ کا اسکور بورڈ:
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان عالمی کپ میچ میں جمعرات کو اسکور اس طرح رہا:
اسکور بورڈ:
آسٹریلیا-
ڈیوڈ وارنر ک ربیل ب سومیہ ………………………….. 166
آرون فنچ ک ربیل ب سومیہ …………………………… 53
عثمان خواجہ ک رحیم ب سومیہ ………………………… 89
گلین میکسویل رن آؤٹ ربیل …………………………. 32
مارکس اسٹوئنس ناٹ آوٹ …………………………… 17
اسٹیون اسمتھ ایل بی ڈبلیو ب مستفیض …………………….. 01
ایلیکس کیری ناٹ آوٹ ………….. 11
اضافی: 12

کل: 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 381

وکٹ گرنے کی ترتیب : 1-121، 2-313، 3-352، 4-353، 5-354
بولنگ کا تجزیہ:
مرتضی ………………………………… 8-0-56-0
مستفیض ………………………….. 9-0-69-1
شکیب ………………………………. 6-0-50-0
ربیل ………………………………… 9-0-83-0
حسن ………………………………… 10-0-59-0
سومیہ ………………………………… 8-0-58-3

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close