تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: پاکستان کی شاندار بلےبازی، جنوبی افریقہ کو دیا 309 رنوں کا ہدف

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بلے بازوں نے درست ثابت کرتے ہوئے شاندار شروعات کی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا.

بتا دیں کہ لارڈز کے تاریخی میدان پر یہ میچ اہم دونوں ٹیموں کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ آج جو بھی ٹیم ہارے گی وہ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی لہذا دونوں ٹیموں کو یہ میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف اپنے پچھلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا وہیں جنوبی افریقہ بھی پچھلا میچ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کا یہ چھٹا میچ ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان کو پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ پاکستان کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی ٹیم 10 ٹیموں کی فہرست میں نویں مقام پر ہے۔

اس میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں کچھ تبدیلی کی گئی تھی. حارث سہیل کو اس میچ کے لئے موقعہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے درست ثابت کرتے ہوئے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے. ان کے بعد ہائی اسکورر رہے بابر اعظم جنہوں نے 69 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی انگیڈی نے سب سے زیادہ 3 وکٹ اور عمران طاہر نے دو وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ایک وکٹ مارکرام اور اینڈائل فلکوایو نے حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے اپنی گیندبازی میں بھی تبدیلی کی ہے حسن علی اس میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close