تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ کی شاندار گیند بازی، آسٹریلیا بیک فوٹ پر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا 37 واں میچ آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈس کے میدان پر کھیلا جا رہا ہے. جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں رہا کیونکہ آسٹریلیائی اوپنر ارون فنچ 8 رن اور ڈیوڈ وارنر 16 رن بناکر پویلین جا چکے ہیں. اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 14 اوور میں 61 رن ہوئے ہیں. اور وہ اپنے تین وکٹ گنوا چکی ہے

بتا دیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور پہلے بلےبازی کرتے ہوئے کوئی خاص آغاز نہیں مل سکا، ٹاس کو لے کر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ لیکن اب آسٹریلیا نے جس طرح کی شروعات کی ہے اس سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کافی خوش ہوگی.

یاد رہے کہ آسٹریلیا اس ٹورنامنٹ کی ایک واحد ٹیم ہے جو پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے. لیکن دوسری طرف نیوزی لینڈ کے لئے یہ میچ کافی اہم ہے کیونکہ اگر یہ میچ نیوزی لینڈ جیت جائے گی تو یہ بھی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لے گی. نیوزی لینڈ ابھی سات میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:
آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنیس، ایلکس کیرے، پیٹ کومنز، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور بہرینڈورف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ہنری نکولس، کین ولیم سن (کپتان)، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمس نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، اش سوڈھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close