تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: مشکل میں ٹیم انڈیا، 43 رن پر 4 کھلاڑی آؤٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور ٹیم انڈیا کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں نیوزی لینڈ نے ٹیم انڈیا کے سامنے 240 رن کا ہدف رکھا جس کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم نے اپنے چار وکٹ گنوا دیئے ہیں اور ٹیم مشکل میں نظر آ رہی ہے.

بتا دیں کہ گزشتہ روز مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش کے سبب اسے آج تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی ادھوری اننگز 46 اعشاریہ 1 اوور میں 211 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ پچاس اوور میں نیوزی لینڈ نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 239 رن بنائے اور انڈیا کو 240 رنز کا ہدف دیا۔ لیکن ٹیم انڈیا کی بیٹنگ نیوزی لینڈ کے سامنے درہم برہم نظر آ رہی ہے. کیونکہ ابھی تک اسکور بورڈ پر صرف 43 رن ہوئے ہیں اور ٹیم نے اپنے 4 وکٹ گنوا دیئے ہیں.

واضح رہے کہ اس وقت ٹیم انڈیا سخت بحران میں ہے اور اسے ایک بڑی شراکت داری کی اشد ضرورت ہے۔ فی الحال 15اوور کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 42 رن ہے۔ کریز پر ہاردک پانڈیا(9) اور رشبھ پنت(20) موجود ہیں۔ اب تک ٹیم نے روہت شرما(1)، کے ایل راہل(1)، وراٹ کوہلی(1) اور دنیش کارتک(6) کے وکٹ کھو دیئے ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close