تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019 فائنل: نیوزی لینڈ نے جیتا ٹاس، پہلے بلے بازی کا فیصلہ

آج آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کا اختتام ہونے جا رہا ہے اب سے کچھ دیر بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز کے میدان پر ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جانے والا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فائنل کی خاص بات یہ ہے کہ جیت کسی بھی ٹیم کی ہو ‘تاریخ ‘بننا طے ہے۔ کیوںکہ دونوں ہی ٹیمیں آج تک ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں.

بتا دیں کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ہمیں فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا یہی ہمارے لیے بہتر ہے، ہمیں اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے لیکن کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ویسے جیت کی گارنٹی تو نہیں دے سکتے لیکن جیت کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ وہیں. کپتان مورگن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم خطرناک ہے اسلئے اسے کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے، پرجوش ماحول میں انگلینڈ جیتے گا تو انگلش کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ لارڈز میں اپنے لوگوں کو فائنل جیت کر خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں اور ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہے اور 27 سال بعد لارڈز میں فائنل کھیل رہے ہیں، ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی روایتی حریف آسٹریلیا کو مات دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو ہرایا تھا۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:
انگلینڈ: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولس ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، لاکی فرگیوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close