تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019 فائنل: انگلینڈ کو چیمپئن بننے کے لئے ملا 242 رنوں کا ہدف

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اتوار کو میزبان انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 بنائے اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 242 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

بتا دیں کہ نیوزی لینڈ کے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل (19 رن) اور نکولس (55 رن) نے کیا. لیکن نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا گپٹل کی شکل میں لگا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 29 رن تھا. وکٹ گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ہینری نکولس کی جوڑی محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 100 رن تک پہنچا دیا۔ لیکن اسی دوران کین ولیمسن بھی 30 رنوں کی اننگ کھیل کرپویلین لوٹ گئے۔

ولیمسن کے اوٹ ہونے کے بعد وکٹوں کے گرنے کی لائن لگ گئی. ہینری نکولس بھی نصف سنچری بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد جمی نیشم نے کچھ اچھے شارٹ لگائے اور ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن وہ 19 رن بناکر پویلین لوٹ گئے. ان کے بعد ٹام لاٹھم نے 47 رن بنا ٹیم کو اچھی پوزیشن میں پہنچایا۔

انگلینڈ کے گیند بازوں نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 241 رنوں پر روک دیا ہے. انگلینڈ کی طرف سے لیم پلینکٹ اور کرس ووکس تین-تین، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے ایک-ایک وکٹ لیکر سب سے کامیاب گیند باز رہے ہیں.

یاد رہے کہ اس سے پہلے بارش کی وجہ سے میدان گیلا ہونے سے ٹاس 15 منٹ کی تاخیر سے کیا گیا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ انتہائی اہم ہے۔ انگلینڈ 27 سال بعد فائنل میں پہنچا ہے وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار خطابی مقابلےمیں پہنچی ہے۔ دونوں ہی ٹیموں نے اس سے پہلے کبھی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹل نہیں جیتا ہے اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کے پاس خطاب کو جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقعہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کون فائنل جیت کر نیا عالمی چیمپئن بنتا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close