تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقہ کی زبردست گیندبازی، سری لنکا بیک فوٹ پر

ورلڈکپ 2019 کا 35واں میچ آج جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان یسٹرلی اسٹریٹ گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے. جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلےبازی کرنے کی دعوت دی، لیکن سری لنکائی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی۔ اسے میچ کی پہلی ہی بال کر وکٹ گنوانی پڑی.

واضح رہے کہ سری لنکا کے سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں اور اسکور بورڈ پر صرف 171 رن ہی ہیں، 42 اوور مکمل ہو چکے ہیں. سری لنکا کی پہلی وکٹ میچ کی پہلی گیند پر سلامی بلے باز اور کپتان دیمتھ کرونارتنے صفر، دوسری وکٹ اویشکا فرنانڈو (30 رن)، تیسرا وکٹ کشل پریرا (30 رن)، چوتھا وکٹ اینجلو میتھیوز(11)، پانچواں وکٹ کشل مینڈس (23)، چھٹی وکٹ ڈی سلوا (24) اور ساتواں جیون مینڈس(18)
پویلین جا چکے ہیں.

اس وقت اسورو ادانا اور تھیسارا پریرا کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے گیندبازوں نے ابھی تک شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو بیک فوٹ پر کر دیا ہے جسے دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کیا سری لنکا کوئی بڑا اسکور نہیں کر سکے گی. جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈویان پریٹوریس سب سے کامیاب گیند باز ہیں ان کے نام تین وکٹ، کرس مورس تین وکٹ اور کاگسو رباڈا، جیاں پال ڈیومنی کے نام ایک ایک وکٹ ہے

بتا دیں کہ جنوبی افریقہ پہلے ہی اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے، لیکن سری لنکا کے پاس ابھی موقعہ ہے کی وہ یہ میچ جیت کر اس ٹورنامنٹ میں برقرار رہ سکتی ہے لیکن آگر وہ آج یہ میچ ہار جاتی ہے تو وہ بھی اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی. اس لئے سری لنکا کے پاس کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ ابھی تک اس ٹورنامنٹ سے تین ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں. جس میں جنوبی افریقہ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے نام شامل ہیں. ابھی تک آسٹریلیا ایک ایسی ٹیم ہے جو پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں گیارہ، گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک میچ میں کامیابی کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم:
کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا، ایڈن مرکرام، فاف ڈوپلیسی، ہی وینڈر ڈوسن،جے پی ڈومنی، اینڈائل فلکوایو، ڈیوائن پریٹورئیس، کرس موریس، کاگیسو ربادا، عمران طاہر۔

سری لنکن اسکواڈ:
ڈیموتھ کرونارتنے،کشال پریرا،اوشکا فرنینڈو، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز،جیون مینڈس،دھنن جے ڈی سلوا،تھسارا پریرا،ایسورو یودانا، سرنگا لکمل اور لیستھ ملنگا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close