تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: بنگلہ دیش کو ملا 316 رنوں کا ہدف، پاکستان کا سفر ختم

عالمی کپ 2019 کا آج 43واں میچ لارڈز میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹس کے نقصان پر 315 رنز بناکر بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لئے 316 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم ہو چکی ہیں.

بتا دیں کہ فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلا اوور مہدی حسن مرزا نے ڈالا جس میں صرف 1 رن ہی آیا، پاکستان کی طرف سے شروعات کوئی خاص نہیں رہی کیونکہ ان کو پہلا جھٹکا 23 رن پر فخر زمان کی شکل میں لگا. جب وہ 13 رن بنا کر آوٹ ہو گئے. جس کے بعد پاکستان کے لئے امام الحق نے سنچری اور بابر اعظم نے نصف سنچری (96 رن) بنائی اور ٹیم کو 50 اووروں میں 315 رنوں تک پہنچانے اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے یہ دونوں ٹیموں کا آج آخری میچ ہے۔ بنگلہ دیش اس میچ کے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کے سامنے اتنا مشکل ترین ہدف ہے کہ اس کے بھی اس میچ کے بعد باہر ہو چکی ہے۔ اب تک آسٹریلیا، انگلینڈ اور ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ کے نام کا اعلان اس لیے نہیں کیا جا رہا کیونکہ پاکستان کے پاس ایک آخری موقعہ تھا۔ لیکن ابھی اسکور دیکھنے کے بعد وہ اس ریس سے باہر ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان کو اگر سیمی فائنل میں کھیلنا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو 8 رن سے کم کے اسکور پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم 500 رن بھی بنا دے تو بنگلادیش کو کم اسکور پر آؤٹ کرنا ممکن نہیں۔ لیکن اس میں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک گیند پر چھکا یا آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے. دوسری طرف یہ ماننا آسان نہیں کہ بنگلادیش کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ 8 رنز پر ڈھیر ہوجائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس عالمی کپ میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ٹیم سیمی فائنل کی ریس میں نہیں ہے لیکن اس نے اپنے ہر فن مولا کھلاڑی شکیب الحسن کے دم پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے شیدائیوں کو خوشی منانے کا موقع دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 36 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے 31 اور بنگلادیش نے 5 میچ جیتے ہیں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ پاکستان گزشتہ پانچ سال میں بنگلادیش سے ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close