تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ورلڈکپ 2019: بنگلہ دیش نے افغانستان کو دیا 263 کا ہدف

کرکٹ عالمی کپ میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان اس ٹورنامنٹ کا 31 واں میچ ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں افغانستان کے کپتان گلبدين نائب نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تمیم اقبال نے کیا لیکن ان دونوں نے اپنی ٹیم کو ایک اچھی شروعات دینے میں ناکام رہے اور جب ٹیم کا اسکور 23 رن تھا تبھی ان کو لٹن داس کی شکل میں پہلا وکٹ کھونا پڑا جسے مجیب الرحمٰن نے اپنے اسپن کے جال میں پھنسایا۔ بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی نصف سنچری کی مدد سے 7 وکٹ پر 262 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

افغانستان کے اسپن گیندباز مجیب الرحمن نے آج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آؤٹ کیا جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کوئی بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب نہں ہو سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 83 رن مشفق الرحیم نے بنائے جب کہ شکیب الحسن نے 51 رن کا تعاون دیا۔ مصدق حسین نے 24 گیندوں پر 35 رن کی تیز طرار پاری کھیلی۔ علاوہ ازیں تمیم اقبال نے 36 اور محموداللہ نے 27 رن بنائے۔ مجیب الرحمن نے 10 میں 39 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ گلبدین نائب نے 10 اوور میں 56 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ 1-1 وکٹ دولت زردار اور محمد نبی کو حاصل ہوا۔

بنگلہ دیش نے وقفے وقفے سے وکٹ گنوانے کے بعد بھی ایک اچھا اسکور بنانے میں کامیاب رہی. بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ گنوا کر 262 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور افغانستان کے لئے ایک چلینجنگ ہدف رکھا ہے حالانکہ افغانستان کی اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ابھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس مشکل ہدف کو حاصل کر سکتی ہے۔

افغانستان نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے اور اس کی کوشش ہو گی کہ بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کرے۔ حالانکہ افغانستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور وہ اب صرف لیگ میچ ہی کھیل پائے گی۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اسے ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

اگر پوائنٹس کی بات کریں تو افغانستان کے چھ مقابلوں میں بغیر کسی فتح صفر پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں مقام پر برقرار ہے جبکہ بنگلہ دیش کے چھ میچوں میں دو جیت، تین ہار اور ایک منسوخ میچ کے ساتھ پانچ پوائنٹس ہیں اور وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر موجود ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close