تازہ ترین خبریں

ورلڈکپ 2019: انگلینڈ کی شاندار گیندبازی، جیت کے لئے ملا 233 رنز کا ہدف

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے میزبان انگلینڈ کے گیندبازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے سری لنکا مقررہ 50 اوورز میں اپنے 9 وکٹ گنوا کر 232 رنز ہی بنا سکی. اب انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 233 رنز کا ہدف ملا ہے۔

سری لنکا کی طرف سے اوپنر کی حیثیت سے کرونارتنے اور کشال پریرا بیٹنگ کرنے آئے لیکن دونوں ایک ہی اوور میں ایک ہی اسکور پر تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وقفے وقفے سے وکٹ گرتے ہو رہے جس کی وجہ سے ٹیم ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی. سری لنکا کے واحد بلے باز اینجلو میتھیوز ہی نصف سنچری اسکور پائے اور وہ 85 رن بنا کر آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ اویشکا فرنانڈو نے 49، کسل مینڈس نے 46 جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ عادل راشد نے 2 جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان انگلینڈ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں 233 رنوں کے تعاقب میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ لیکن دوسری طرف سری لنکا کے لئے یہ میچ کرو یا مرو کی صورت حال والا ہے۔ لہذا اگر اسے ٹورنامنٹ میں خود کو برقرار رکھنا ہے تو آج کرشمائی گیندبازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ دونوں ٹیمیں اب تک 5،5 میچز کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ کو ان میں سے چارمیچز میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکا نے ایک میچ جیتا، دو ہارے اور ایک بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close