تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

وراٹ کوہلی اور میرا بائی کھیل رتن سے سرفراز، 20 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ

صدر رام ناتھ كووند نے ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور عالمی چمپئن خاتون ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کو منگل کو راشٹر پتی بھون میں منعقد قومی کھیل ایوارڈ تقریب میں ملک کے سب سے باوقار کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن اور 20 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ کرکٹر وراٹ کوہلی پچھلے تین بہترین فارم میں چل رہے ہیں. انھیں اس سے پہلے سال 2016 اور 2017 میں بھی اس اعزازکے لئے نامزد کیا گیا تھا. کوہلی نے اب تک 71 ٹیسٹ میچوں میں 6147 رن اور 211 ون ڈے میں 9779 رن بنا چکے ہیں. اسی طرح سے عالمی چمپئن خاتون ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے اسی سال مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ بھی جیتا تھا. لیکن اپنی چوٹ کی وجہ سے ایشیائی کھیلوں میں حصّہ نہیں لے پائیں تھیں

ایشیائی کھیلوں کے چلتے قومی کھیل ایوارڈ تقریب کو اس بار اس کے باقاعدہ دن 29 اگست سے آگے بڑھاکر 25 ستمبر کو منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close