تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

وراٹ کا ایک اور کارنامہ: سب سے تیز 24سنچری بنانے والے دوسرے بلےباز

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جس بھی میچ میں اترتے ہیں ان کے نام کوئی نہ کوئی ریکارڈ درج ہونا اب لازمی سا ہو گیا ہے، اسی ترتیب کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے تیز 24 سنچری لگانے کی سرڈان بریڈمین کے بعد دوسرے بلے باز بننے کی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو ہندستان کی پہلی اننگز میں انہوں نے لنچ سے پہلے اپنے 100 رن پورے کر لیے۔ ایشیا کپ میں آرام کے بعد پوری توانائی کے ساتھ ہندستانی ٹیم میں واپس آئےا سٹار بلے باز نے اپنے کیریئر کے 72 ویں ٹیسٹ کی 123 ویں اننگز میں یہ کامیابی درج کی۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا جنہوں نے 125 ویں اننگز میں 24 ٹیسٹ سنچری بنائی تھی. لیکن اس لسٹ میں سب سے آگے سرڈان بریڈمین ہیں جنہوں نے صرف 66 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا.

اتنا ہی نہیں بلکہ وراٹ نے ایک سال میں 5 ویں بار 7 یا اس سے زیادہ سنچری بنانے کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے. اس سے پہلے سچن نے بھی 5 بار یہ کارنامہ کر چکے ہیں. اس کے علاوہ رکی پونٹنگ اور اسٹیون اسمتھ نے ایک سال میں انٹرنیشنل سنچری 4-4 بار لگا چکے ہیں. ٹیسٹ کرکٹ میں وراٹ کوہلی کا ایوریج بھی کمال کا ہے. وراٹ نے ٹیسٹ میچوں میں ابھی تک 24 سنچری اور 19 نصف سنچری لگا چکے ہیں. جبکہ اسٹیون اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ وراٹ سے کافی پیچھے ہیں.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close