اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’ہیک‘ ہو رہیں ہیں ’واٹس ایپ اکاونٹس‘، فوری طور پر کرلیں اپ ڈیٹ

پیغام رسانی کی دنیا میں منفرد فیچر رکھنے والے ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے اربوں صارفین کو اس وقت چونکا دیا جب اس نے خود اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ مشورہ بھی دیا کہ صارفین اپنی ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں۔

یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہیکرز نے واٹس ایپ میں پائی جانے والی کمزوری کے ذریعے کچھ صارفین کے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرکے ان میں نگرانی کے سافٹ ویئر انسٹال کر دیئے ہیں۔ دوسری طرف اس معاملے کی نشاندہی کے بعد کمپنی نے اپنا سافٹ ویئر بہتر بنا لیا اور واٹس ایپ نے اپنے اربوں صارفین سے کہا ہے کہ وہ ہیکرز سے بچنے کے لیے اپنی ایپلیکیشن فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں۔

واٹس ایپ ایسے کریں UPDATE:
واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے Play Store میں جائیں، جہاں آپ کو سب سے اوپر تین لائن دکھیں گی، اب آپ کو سامنے سب سے اوپر My apps & games لکھا دکھے گا. اس پر کلک کریں. اس کے بعد آپ کے فون میں انسٹال سبھی ایپ کی لسٹ آ جائے گی. جس میں آپ کو واٹس ایپ کے آگے اپ ڈیٹ لکھا دکھے گا، اس پر آپ کلک کر دیں، آپ کا واٹس ایپ اپ ڈیٹ ہو جائے گا. اسی طرح سے آپ ایپل کے آئی او ایس میں جا کر واٹس ایپ تلاش کریں واٹس ایپ دکھنے کے بعد آپ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close