اپنا دیش

والمارٹ زرعی شعبے میں 180 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کریگا

کسانو ں کی آمدنی 2022 تک دوگنا کرنے کے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی کوششوں کو تقویت فراہم کرتے ہوئے والمارٹ انڈیا نے جمعرات کو کسانوں کی آمدنی میں بہتری کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں 25 ملین ڈالر یعنی 180 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

والمارٹ انٹرنیشنل کی صدراور چیف ایگزیکٹیو جوڈش میکّینا نے یہاں کہا کہ کمپنی اس مدت میں اپنے کیش اینڈ کیری اسٹورس میں فروخت ہونے والی 25 فیصدی تازہ زرعی بیداوار کی براہ راست کسانوں سے خریداری کر یگی۔

انہوں نے کہا کہ والمارٹ فاونڈیشن سے ملنے والی رقم کسانوں کی پیداوار سے جڑی تنظیموں کو ترقی دینے میں خرچ کیا جائے گا تاکہ دیہی آمدنی میں اضافہ ہو سکے اس رقم سے کسانوں کی تنظیموں کا تعاون کیا جائےگا تاکہ زراعت کے اعلی اور جدید تکنیک کے بارے میں اطلاعات فراہم کی جا سکے اور تجارت کے بہتر طریقوں کو آسانی سے سمجھانے میں مدد مل سکے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close