Khabar Mantra
مسلمانوں کاعالمی منظر نامہ

پرنس محمد بن سلمان کی ہند آمد، نئے دور کا آغاز

مسلمانوں کا عالمی منظر نامہ.....سید فیصل علی

مملکت سعودی عرب آج ترقی کے کمال کی جانب گامزن ہے۔ محض چند برسوں میں سعودی عربیہ نے ہر شعبۂ جات میں جو کمال دکھایا ہے اور ترقی کی جو نئی منزلیں طے کی ہیں وہ بلاشبہ سعودی فرما رواں شاہ سلمان اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں اور وژن 2030 کا کرشمہ ہے۔

یہ شاہ سلمان اور پرنس محمد بن سلمان کی حکمت عملی، فیاضی، دریا دلی اور ہندوستان سے قربت کا ثمرہ ہے کہ ہمارا ملک ہندوستان مملکت سعودی عرب کے اسٹریجک شراکت داروں میں شامل ہو چکا ہے۔ ہند اور سعودی عرب تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں، اسی قربت کا نتیجہ ہے کہ دونوں ملکوں میں ثقافتی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ آج سعودی عرب میں 32 لاکھ ہندوستانی مختلف شعبۂ جات میں اپنی خدمات انجام دے کر ہند اور سعودی عرب کی دوستی کی ڈور بنے ہوئے ہیں اور اس دوستی کو مستحکم کرنے میں سعودی سفیر برائے ہند ڈاکٹر سعود الساطی کا اہم رول ہے۔ یہ سعودی عرب کی دور اندیشی اور امن پسندی کا منظر نامہ ہے کہ وہ امن و استحکام، پڑوسیوں کی مدد اور عالم اسلام کے تشویش ناک حالات کے ساتھ دہشت گردی کے ساتھ بھی سینہ سپر ہیں۔

آج پورے ملک و ملت کے لئے بے حد خوشی کا مقام ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان ہندوستان آ رہے ہیں اور دوستی کی تجدید نو ہونے والی ہے۔ پرنس کی آمد نہ صرف ہند۔سعودی عرب کے پرانے رشتوں کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ ترقیات کی نئی نئی راہوں کے ابواب بھی کھولے جائیں گے۔

پرنس محمد بن سلمان کی ہند آمد دونوں ملکوں کی اقتصادی، تجارتی، ثقافتی و دفاعی سیکٹر کے لئے ایک تاریخ رقم کرے گی۔ خاص کر ہندوستانی اقتصادیات کو کافی حوصلہ ملے گا۔ بلاشبہ شاہ سلمان اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے اور پرنس کی ہندوستان آمد بھی ایک مثال قائم کرے گی۔

([email protected])

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close