اپنا دیشتازہ ترین خبریں

وادی کشمیر میں برف باری، فضائی و زمینی ٹریفک بری طرح متاثر

وادی کشمیر میں بدھ کے روز تازہ اور درمیانہ درجے کی برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔

سری نگر کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آواجاہی بری طرح سے متاثر رہی اور بیشتر پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ فضائی ٹریفک کے علاوہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی اور اکثر سڑکوں پر گاڑیوں کو کچھوے کی مانند چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ دریں اثنا وادی میں سردی کی شدید لہرکے بیچ محکمہ موسمیات نے19جنوری سے 23 جنوری تک بھاری برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس سے زمینی وفضائی ٹرانسپورٹ ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں 19 جنوری کو داخل ہوں گی جن کے زیر اثر وادی میں بھاری برف باری متوقع ہے۔ انہوں نے عوام کے نام ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرم ملبوسات کا استعمال کریں اور اشیائے خورد ونوش کی وافر مقدار کو اپنے لئے دستیاب رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دنوں پر محیط اس برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close