آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

نیپال میں 100روپے سے زیادہ کے ہندوستانی نوٹ پر پابندی

نیپالی حکومت نے 100 روپے سے زیادہ کی قیمتوں کے ہندوستانی نوٹوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مقامی اخبار ’کاٹھمنڈو پوسٹ‘ نے سرکاری ترجمان اور وزیراطلاعات ونشریات گوکل بانس کوٹا کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں 200، 500 اور 2000 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’حکومت نے ایک نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 200، 500 اور 2000 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کے استعمال اور اسے اپنے پاس نہیں رکھنےکا حکم جاری کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے 2016 میں ٹیکس چوری اور بلیک منی کو روکنے کے مقصد سے کی گئی نوٹ بندی کے اعلان کے بعد سے نیپال میں اربوں روپے کی قیمتوں کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close